0

’ جس کو میری بات بری لگی وہ بابراعظم کو اپنی بہن کا رشتہ دیں ‘ اداکارہ نازش جہانگیر سوشل میڈیا صارفین پر برس پڑیں

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے ٹرولنگ سے تنگ آکر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے مداحوں پر حملہ کردیا۔حال ہی میں نازش جہانگیر نے انسٹاگرام پر سوال و جواب کا سیشن منعقد کیا جس کے دوران ایک مداح نے اداکارہ سے سوال کیا کہ اگر کپتان بابر اعظم انہیں شادی کی پیشکش کرتے ہیں تو ان کا کیا جواب ہوگا۔مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے نازش جہانگیر نے کہا کہ وہ بابر اعظم کی پیشکش قبول کرنے کے بجائے معافی مانگوں گی۔ اداکارہ کا یہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی بابر اعظم کے مداحوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔ ٹرولنگ سے تنگ آکر نازش جہانگیر نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں بابر اعظم کے مداحوں کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔ برائے مہربانی! میری جان چھوڑ دو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں