0

محبت تکلیف نہیں دیتی، جو تکلیف دے وہ محبت نہیں، ثانیہ مرزا

بھارتی سابق ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ محبت تکلیف نہیں دیتی، جو تکلیف دیتی ہے وہ محبت نہیں ہوتی بلکہ محبت زخموں کو بھر دیتی ہے۔ عالمی شہرت یافتہ سابق سپورٹس پرسن کا شمار ان بااثر شخصیات میں ہوتا ہے جو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر کافی متحرک رہتے ہیں اور اپنے مداحوں کو آئے دن کچھ مفید مشورے دیتے ہیں۔ حال ہی میں ثانیہ مرزا نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی جس کے مطابق محبت دکھ نہیں دیتی، جو تکلیف دیتی ہے وہ محبت نہیں ہوتی بلکہ محبت وہ ہوتی ہے جو آپ کے زخموں پر مرہم رکھتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں