0

میئر لندن صادق خان کی ہیٹ ٹرک مکمل ہونے پرجمائما کا بیان بھی آگیا

لندن (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ برطانوی فلمساز جمائما گولڈ اسمتھ نے پاکستانی نژاد بس ڈرائیور کے بیٹے صادق خان کو ہیٹ ٹرک مکمل کرنے پر مبارکباد دی ہے۔ مسلسل تیسری بار لندن کے میئر منتخب ہوئے۔ جمائما گولڈ اسمتھ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر صادق خان کو لندن کا میئر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ‘ہاں، ہم خان ہیں’۔ انہوں نے صادق خان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ متعصب لوگ۔ آپ کو دانت پیستے ہوئے دیکھ کر لطف اٹھائیں۔واضح رہے کہ برطانوی لیبر پارٹی کے امیدوار صادق خان تیسری بار لندن کے میئر منتخب ہوئے ہیں۔ صادق خان 2016 میں پہلی بار لندن کے میئر منتخب ہوئے تھے۔میئر بننے سے قبل صادق خان نے 2005 سے 2016 تک رکن پارلیمنٹ کے طور پر خدمات انجام دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں