0

مرغی کا گوشت سستا ہوگیا،اچانک خبر نے شہریوں کے ہوش اُڑ ا دیئے

ملک میں مسلسل اضافے کے بعد رواں ہفتے مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی جبکہ انڈوں کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ برائلر مرغی کا گوشت سستا ہوگیا، لاہور میں فی کلو قیمت میں مزید 17 روپے کمی ہوگئی۔ برائلر چکن کا سرکاری ریٹ 563 روپے فی کلو، زندہ برائلر مرغی کا ہول سیل ریٹ 374 روپے اور پرچون ریٹ 388 روپے فی کلو ہے۔فارمی انڈوں کی سرکاری قیمت میں 2 روپے فی درجن کا اضافہ کر دیا گیا، قیمت 252 روپے فی درجن مقرر، انڈے کی پیٹی کا سرکاری چیک ریٹ 7440 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں