0

اداکارہ رمشا خان بیوقوف بن گئیں

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ رمشا خان کا کہنا ہے کہ وہ اپریل کے مہینے میں بے وقوف بنی رہیں۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ رمشا خان نے اپنی دو تصاویر شیئر کیں۔تصاویر شیئر کرتے ہوئے رمشا خان نے کیپشن میں کہا کہ ‘وہ اپریل کے پورے مہینے سے بیوقوف رہی۔انہوں نے پوسٹ میں مزید کچھ نہیں کہا لیکن مداح ان سے پوچھ رہے ہیں کہ کیا ہوا؟اداکارہ کے مداحوں کو یہ شکایت بھی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر بہت کم پوسٹس شیئر کرتی ہیں۔اس سے قبل رمشا خان سے پوچھا گیا تھا کہ وہ ڈرامہ انڈسٹری میں آنے والے وقت میں خود کو کہاں دیکھتی ہیں؟ اداکارہ نے کہا کہ میں خود کو معروف اداکارہ کے طور پر دیکھنا چاہتی ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں