0

معروف کامیڈین بھارتی سنگھ اچانک اسپتال داخل

ممبئی: بھارتی ٹیلی ویژن کی معروف کامیڈین بھارتی سنگھ کو طبیعت اچانک خراب ہونے کے باعث اسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق بھارت کی اسٹینڈ اپ کامیڈین اور ٹی وی میزبان بھارتی سنگھ کو پیٹ میں درد کی شکایت کے بعد آج اسپتال میں داخل کرایا گیا۔بھارتی سنگھ کو پچھلے کئی دنوں سے پیٹ میں شدید درد کی شکایت تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وہ آج پتھری کی سرجری کرائیں گے۔بھارتی سنگھ نے بعد میں اپنے بلاگ میں مداحوں کو بتایا کہ انہیں پیٹ میں شدید درد ہے۔اس موقع پر بھارتی سنگھ بہت جذباتی ہوئیں اور کہا کہ میں اپنے بیٹے گولا کو یاد کر رہی ہوں۔ اس حالت کی وجہ سے ڈاکٹروں نے ان پر ٹھوس غذائیں کھانے پر پابندی عائد کر دی ہے اور وہ اب اپنی پسندیدہ غذائیں کھانے سے قاصر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں