0

ماہرہ خان بہت خوبصورت ہیں، رنبیر کپور

ممبئی: بالی ووڈ کی سپر ہٹ فلم ‘جانور’ کے ہیرو رنبیر کپور نے پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کو خوبصورت کہہ دیا۔انٹرویو میں میزبان نے رنبیر کپور سے بالی ووڈ کی کچھ خوبصورت اداکاراؤں کے نام بتانے کو کہا، جس میں اداکار پہلے شردھا کپور کا نام لیتے ہیں۔رنبیر کپور نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والی ماہرہ خان بہت خوبصورت ہیں، ان کے علاوہ عالیہ بھٹ اور دیشا پٹانی بھی بالی ووڈ میں خوبصورت ہیں۔وائرل انٹرویو اس وقت کا ہے جب رنبیر کپور بیچلر تھے اور وہ کترینہ کیف کے ساتھ رومانوی تعلقات میں تھے لیکن بعد میں ان کا رشتہ ٹوٹ گیا اور رنبیر کپور نے عالیہ بھٹ سے شادی کر لی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں