0

صادق خان لندن کا میئر منتخب ہونے پر وزیراعظم کی مبارکباد

وزیراعظم شہباز شریف نے صادق خان کو لندن کا میئر بننے پر مبارکباد دی ہے۔ اپنے ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ صادق خان کو مسلسل تیسری بار لندن کا میئر بننے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، ایک محنتی برطانوی پاکستانی کے قابل فخر بیٹے نے ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند کردیا۔ انہوں نے کہا کہ تیسری بار لندن کا میئر منتخب ہونا صادق خان کی قابلیت اور عوامی خدمت کا منہ بولتا ثبوت ہے، میں صادق خان کی مستقبل میں مزید کامیابیوں کی خواہش کرتا ہوں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستانی نژاد برطانوی شہری اور لیبر پارٹی کے امیدوار صادق خان نے تیسری بار لندن کا میئر منتخب ہو کر ہیٹ ٹرک مکمل کی ہے۔ برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق صادق خان کو 43 فیصد اور سوسن ہال کو 33 فیصد ووٹ ملے ہیں۔واضح رہے کہ صادق خان پہلی بار 2016 میں اور دوسری بار 2021 میں لندن کے میئر منتخب ہوئے تھے۔2016 میں صادق خان نے قدامت پسند امیدوار اور سابق اہلیہ جمائما کے بھائی زیک گولڈ اسمتھ کو شکست دی تھی۔ پاکستان کے سابق وزیر اعظم.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں