0

شیر افضل مروت حادثے سے بال بال بچ گئے

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت حادثے میں بال بال بچ گئے۔اسلام آباد آتے ہوئے ڈیرہ اسماعیل خان موٹروے پر شیر افضل مروت کی گاڑی کے 2 ٹائر پھٹ گئے۔حادثے میں گاڑی میں موجود شیر افضل مروت اور دیگر ساتھی محفوظ رہے۔حادثے کے بعد شیر افضل مروت دوسری گاڑی میں بیٹھ کر اپنی منزل کی طرف روانہ ہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں