0

پاسپورٹ بنوانے والوں کے لئے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد: پاسپورٹ کی فراہمی کا عمل تاخیر کا شکار ہے جس کے باعث شہری کئی ماہ انتظار کے باوجود پاسپورٹ سے محروم ہیں۔تاہم اب وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہریوں کو خوشخبری سنا دی، ان کا کہنا ہے کہ لاہور اور کراچی میں کم از کم ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رہے گا، یہ قدم عوام کو آسانی اور سہولت فراہم کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔گزشتہ مارچ میں پاسپورٹ آفس نے 36 صفحات کے پانچ سالہ پاسپورٹ کے لیے پاسپورٹ جاری کرنے کی فیس 3,000 روپے سے بڑھا کر 4,500 روپے کر دی تھی۔ اسے پانچ ہزار روپے سے بڑھا کر 7500 روپے کر دیا گیا ہے۔اسی طرح 36 بیجز والے 10 سالہ پاسپورٹ کی عام فیس 6700 ہے جب کہ ارجنٹ کی فیس بڑھا کر 11 ہزار دو سو روپے کر دی گئی ہے۔ اس میں روپے کے سروس چارجز شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں