0

کیارا ایڈوانی اداکاری سے قبل کیا کرتی تھیں؟ مداحوں کو خوشگوار حیرت

ممبئی: بھارتی فلموں کی نامور اداکارہ نے اپنے ماضی کے حوالے سے بیان جاری کرکے مداحوں کو خوشگوار سرپرائز دے دیا۔ایک حالیہ انٹرویو میں اداکارہ کیارا ایڈوانی نے انکشاف کیا کہ وہ اداکاری کی صنعت میں آنے سے پہلے کیا کرتی تھیں اور کس کمپنی میں کام کرتی تھیں۔اس نے کہا کہ اس نے اپنی والدہ کے نرسری اسکول میں بطور ٹیچر کام کیا تھا اور بطور ٹیچر اس نے وہ تمام کام کیے جو چھوٹے بچوں کی دیکھ بھال کے لیے کیے جاتے ہیں۔بالی ووڈ اداکارہ کا کہنا تھا کہ پری نرسری اسکول میں ڈیوٹی کے دوران ان کی ذمہ داریوں میں چھوٹے بچوں کو نظمیں یاد کرانا، ان کی چھوٹی چھوٹی ضرورتوں کو پورا کرنا اور ان کے ڈائپر تبدیل کرنا بھی شامل تھا۔اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس تجربے کی وجہ سے انہیں فلم ‘کبیر’ میں حاملہ لڑکی کا کردار ادا کرنے میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔واضح رہے کہ کیارا ایڈوانی نے اپنی بہترین اداکاری اور خوبصورتی کی بدولت اب بھارتی فلم انڈسٹری میں خود کو منوا لیا ہے۔اداکارہ کیارا ایڈوانی کے خاندان میں کسی کا بھی شوبز سے تعلق نہیں ہے، وہ اپنے خاندان کی واحد رکن ہیں جنہوں نے اس شعبے میں قدم رکھا ہے۔ واضح رہے کہ کیارا ایڈوانی جلد تیلگو فلم انڈسٹری میں ڈیبیو کرنے جارہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں