0

کتنے فیصد پاکستانی ٹیکس ادا کرنے کے حامی ہیں؟

اسلام آباد: پاکستانیوں کی بڑی تعداد ٹیکس چوری کے خلاف ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹیکس چوری ملکی معیشت کے لیے نقصان دہ ہے۔اس حوالے سے گیلپ پاکستان نے رائے عامہ کی بنیاد پر نیا سروے جاری کیا ہے، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک کے 84 فیصد شہریوں نے ٹیکس چوری کی شدید مخالفت کی جب کہ 11 فیصد نے اس کے خلاف بیان دیا۔گیلپ پاکستان سروے میں ملک بھر سے 1000 سے زائد شہریوں نے حصہ لیا، جو 29 فروری سے 15 مارچ 2024 کے درمیان کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں