0

فلار ملز، سیڈ اور فیڈ ملز نے گندم کی خریداری شروع کر دی

فلور ملوں، بیج اور فیڈ ملوں نے گندم کی خریداری شروع کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق فلور ملوں نے 10 لاکھ ٹن گندم خریدنے کا ہدف مقرر کیا ہے، فیڈ ملز نے 10 لاکھ ٹن اور سیڈ ملز نے 6 لاکھ ٹن گندم خریدنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ملز ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اس سال اوپن پالیسی کا فائدہ اٹھائے گی۔ذرائع کے مطابق پہلی بار حکومت کے بجائے نجی شعبہ کھلے عام گندم خرید رہا ہے۔اس وقت 10 فیصد سے کم نمی والی گندم کا ریٹ 3350، 20 فیصد تک نمی والی گندم کا ریٹ 3000 روپے کے لگ بھگ ہے۔پنجاب حکومت نے فی الحال گندم نہ خریدنے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں