0

کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل میں گرفتار بھارتیوں کی شناخت ظاہر کر دی گئی

اوٹاوا: کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نائجر کے قتل میں گرفتار 3 بھارتیوں کی شناخت سامنے آگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق کینیڈا میں بھارت کے گھناؤنے کھیل کے کردار پکڑے گئے، کینیڈین پولیس نے خالصتان موومنٹ کے رہنما ہردیپ سنگھ ناگر کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔گزشتہ روز رائل کینیڈین ماؤنٹڈ پولیس نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ ملزمان کی شناخت کرن پریت سنگھ اور کمل پریت سنگھ کے نام سے ہوئی ہے، گرفتار کیے گئے تیسرے بھارتی شہری کی شناخت کرن برار کے نام سے ہوئی ہے۔جب سے نریندر سنگھ مودی نے ہندوستان کے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالا ہے، انہوں نے ملک کے جمہوری چہرے کو فاشسٹ شکل دی ہے، وہ غیر ملکی سرزمین پر دہشت گردانہ سرگرمیوں میں بھی ملوث پائے گئے ہیں۔ لیکن اس قاتلانہ حملے میں مودی حکومت کا کردار بھی سامنے آیا ہے۔ نکھل گپتا نامی بھارتی ایجنٹ نے اپنی گرفتاری کے بعد خود اعتراف کیا تھا کہ اسے مودی سرکار نے گرپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنے کا حکم دیا تھا۔ یہ بات اب دنیا پر عیاں ہے کہ مودی سرکار اپنی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے ساتھ مل کر دوسرے ممالک میں خون کی ہولی کھیل رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں