0

10 کلو آٹے کا تھیلا 270 روپے سستا ہو گیا،مہنگائی سے تنگ عوام کیلئے ایک اور بڑی خوشخبری

اسلام آباد: ملک کے دارالحکومت میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 270 روپے سستا ہو گیا، 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1470 سے کم ہو کر 1200 ہو گئی۔51کلو آٹا 2250 سے کم ہو کر 1650 روپے، قیمت میں 600 روپے کی کمی، 20 کلو آٹا 2880 سے کم ہو کر 2250 روپے، آٹے کا 20 کلو تھیلا 630 روپے سستا ہو گیا۔چھوٹی اور بڑی ڈبل روٹی کی قیمت بھی 10 روپے کم ہو کر 20 روپے، چھوٹی ڈبل روٹی 130 روپے سے کم ہو کر 120 روپے، بڑی ڈبل روٹی 240 روپے سے کم ہو کر 230 اور 220 روپے ہو گئی۔پہلی قسم کا آٹا 170 سے کم کر کے 160 روپے فی کلو، دوسرے درجے کا آٹا 160 سے کم کر کے 150 روپے فی کلو کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں