0

پاکستان کرکٹ بورڈ میں سیاسی بھرتیوں ، عہدوں اور تنخواہ کی تفصیلات طلب

وزیر داخلہ اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے پی سی بی میں سیاسی بنیادوں پر ہونے والی بھرتیوں، ملازمین کی موجودہ پوسٹنگ، عہدوں اور تنخواہوں کی تفصیلات طلب کر لیں۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ میں قواعد و ضوابط کے بغیر بھرتی ہونے والوں کی تعلیمی اسناد بھی چیک کی جائیں گی۔چیئرمین کی ہدایت پر ملازمین کا ریکارڈ مرتب کرنے کا کام شروع کر دیا گیا، اس حوالے سے آئندہ ہفتے اہم فیصلے متوقع ہیں، اس سلسلے میں پی سی بی میں رائٹ مین فار رائٹ جاب کے فارمولے پر عمل کیا جائے گا اور لابنگ یا سفارش . ثقافت کی حوصلہ شکنی کی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محسن نقوی ادارے میں سمارٹ ٹیم اور سمارٹ آپریشنز کے لیے فوری اقدامات کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں