0

نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ (این زیڈ سی) نے منفرد انداز میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے مقرر کردہ ڈیڈ لائن سے دو روز قبل این زیڈ سی نے منفرد انداز میں کرکٹ ٹیم کا اعلان کیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے 2 چھوٹے بچے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں