0

عامر خان اسلام آباد میں اپنی باکسنگ اکیڈمی بند ہونے پر مایوس

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر اور سابق عالمی چیمپئن عامر خان نے اسلام آباد میں اپنی باکسنگ اکیڈمی کے بند ہونے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔برطانیہ کے کم عمر ترین اولمپک میڈلسٹ نے بھی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے تحفظات کا اظہار بھی کیا۔عامر نے کہا کہ میں پاکستان آتا رہا ہوں، شروع میں یہاں اکیڈمی تھی، لیکن اب بچے مجھے پیغامات بھیجتے ہیں کہ ہم لڑ نہیں سکتے، ہم تربیت کرنا چاہتے ہیں۔برطانوی باکسر نے کہا کہ میں یہ دیکھ کر پریشان ہوں کہ میں نے جم پر ایک لاکھ ڈالر خرچ کیے اور یہ رقم ضائع ہوگئی۔خیال رہے کہ عامر خان نے 2016 میں پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں اپنی باکسنگ اکیڈمی کا افتتاح کیا تھا جس کا مقصد پاکستان میں نوجوان باکسرز کی صلاحیتوں کو نکھارنا تھا۔مذکورہ باکسنگ اکیڈمی 2022 میں پاکستان اسپورٹس بورڈ (PSB) کی جانب سے تزئین و آرائش کے لیے خالی ہونے تک کام کر رہی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں