0

نیوزی لینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

نیوزی لینڈ کرکٹ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔کین ولیمسن ٹیم کی قیادت کریں گے۔ وہ چوتھے T20 ورلڈ کپ میں ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔ایڈم مولن ٹخنے کی سرجری کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہیں اور کائل جیمیسن کمر کی انجری سے بحالی کے باعث دستیاب نہیں ہیں۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے نیوزی لینڈ کے اسکواڈ میں فن ایلن، ٹرینٹ بولٹ، مائیکل بریسویل، مارک چیپ مین، ڈیون کونوے، لوکی فرگوسن، میٹ ہنری اور ڈیرل مچل شامل ہیں۔اس کے علاوہ جیمی نیشام، گلین فلپس، راچن رویندرا، مائیکل سینٹنر، ٹم ساؤتھی اور ایش سودھی بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔بین سیئرز کو ٹریولنگ ریزرو کے طور پر ورلڈ کپ کے لیے نیوزی لینڈ کی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں