0

الیکشن کمیشن کی جانب سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو طلب کرنے کا نوٹس معطل

پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو طلبی کا نوٹس معطل کردیا۔ پشاور ہائی کورٹ میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے اثاثوں سے متعلق الیکشن کمیشن کے سوموٹو نوٹس کے معاملے کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا طلبی کا نوٹس معطل کر دیا جب کہ الیکشن کمیشن نے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈا پور کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آج پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ یہ تمام چیزیں الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں