0

شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں پی ٹی آئی میں واپس جانے کے حوالے سے ابھی کچھ نہیں کہہ سکتی ، شیریں مزاری

سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، پی ٹی آئی میں واپس جانے کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے۔راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیریں مزاری نے کہا کہ حکومت میں بیٹھے لوگ بادشاہت چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم آئے روز انسداد دہشت گردی کی عدالت میں مقدمات کا سامنا کرتے ہیں، لگتا ہے صرف پی ٹی آئی والے ہی دہشت گرد ہیں اور کوئی نہیں، موجودہ حکومت کی کوئی کارکردگی نہیں۔اس سوال پر کہ آپ پی ٹی آئی میں واپس جا رہے ہیں یا نہیں؟ جس پر شیریں مزاری نے جواب دیا کہ ابھی کچھ نہیں کہہ سکتی، فی الحال میں نے سیاست چھوڑ دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں