0

پی ٹی آئی نہیں چھوڑی: فواد چوہدری نے نیا پنڈوراباکس کھول دیا

سابق وفاقی وزیر رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نہیں چھوڑی، چھوڑ کر جانے والے واپس آ جاتے ہیں۔راولپنڈی میں فواد چوہدری اور شیریں مزاری انسدادِ دہشت گردی عدالت پہنچے۔اس موقع پر فواد چوہدری نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ تلخیاں کم ہوں، اللّٰہ آسانیاں پیدا کرے۔کہتے ہیں کہ ہماری کہانی ابھی نہیں آئی، کہانی ان کے پاس آئی ہے جو ٹی وی پر بات کر سکتے ہیں، جب ہماری باری آئے گی تو ہم اپنی کہانی سنائیں گے۔فواد چوہدری نے کہا کہ موجودہ حکومت کی کوئی ساکھ نہیں، وہ فارم 47 پر کھڑی ہے، اس وقت مولانا اور صوبہ خیبرپختونخوا ایک طرف کھڑا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے خیال میں مولانا صاحب نے فیصلہ کر لیا ہے کہ اس حکومت کو ہٹا دیا جائے گا۔سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بھی کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہو گئے تو یہ حکومت 3 سے 4 ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی۔کہتے ہیں کہ ہماری کہانی ابھی نہیں آئی، کہانی ان کے پاس آئی ہے جو ٹی وی پر بات کر سکتے ہیں، جب ہماری باری آئے گی تو ہم اپنی کہانی سنائیں گے۔فواد چوہدری نے کہا کہ موجودہ حکومت کی کوئی ساکھ نہیں، وہ فارم 47 پر کھڑی ہے، اس وقت مولانا اور صوبہ خیبرپختونخوا ایک طرف کھڑا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے خیال میں مولانا صاحب نے فیصلہ کر لیا ہے کہ اس حکومت کو ہٹا دیا جائے گا۔سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بھی کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہو گئے تو یہ حکومت 3 سے 4 ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں