0

فٹبال میچ کے دوران کھلاڑیوں کے درمیان ہاتھا پائی، سرگودھا اور مردان کی ٹیم کے 10 کھلاڑی زخمی ،

سرگودھا: فٹبال میچ کے دوران شدید لڑائی کے بعد کھیل کا میدان میدان جنگ میں تبدیل ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف سرگودھا میں فٹبال میچ کے دوران کھلاڑیوں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی جس کے نتیجے میں 10 کھلاڑی زخمی ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق فائنل میچ میں معمولی زبانی تکرار کے بعد فٹبال کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کو لاٹھیوں، لاتوں اور مکوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔اس دوران سرگودھا اور مردان کی ٹیم کے 10 کھلاڑی زخمی ہوگئے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پالیا۔پولیس کے مطابق میچ کے دوران لڑائی میں زخمی ہونے والے کھلاڑیوں کو طبی امداد فراہم کر دی گئی ہے، ملوث کھلاڑیوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔اس سے قبل بارسلونا کے شائقین نے پیرس سینٹ جرمین سے میچ ہارنے کے بعد غلطی سے اپنی ہی ٹیم کی بس پر دھاوا بول دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں