0

کسی بھی پارٹی کا ایسا شفاف الیکشن نہیں ہوا جیسا ہماری پارٹی کا ہوا، بیرسٹر گوہر کابیان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ اتنے شفاف الیکشن کسی جماعت میں نہیں ہوئے جتنے ہماری پارٹی نے ہوئے۔اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس آج الیکشن کمیشن کے سامنے طے ہوا۔انہوں نے کہا کہ 3 مارچ کو ہونے والے الیکشن کے حوالے سے نوٹس موصول ہوا، ہم نے 2 دسمبر کو الیکشن کرایا، الیکشن کمیشن نے 22 دسمبر کو الیکشن منسوخ کر دیا۔بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ہم نے اس حکم کو بھی مدنظر رکھا، ہمارے ساتھ زیادتی ہوئی، بلے کے نشان چھین لیے گئے، پارٹی رہنما کو جیل میں رکھا گیا، آج کی سماعت میں دستاویز کے حوالے سے کوئی نوٹس نہیں آیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں