0

کوہ پیماء نائلہ کیانی کی ایک اور اعزاز کی جانب پیش قدمی

پاکستان کی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی آئندہ ماہ نیپال میں دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی مکالو سر کریں گی۔ماکالو 8485 میٹر بلند اور ایورسٹ سے 19 کلومیٹر جنوب مشرق میں ہے۔نائلہ کیانی 3 مئی کو بیس کیمپ سے مہم کا آغاز کریں گی اور 5 مئی کو چوٹی تک پہنچیں گی۔سمٹ کی تکمیل پر نائلہ کیانی مکالو چوٹی سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن جائیں گی، وہ 8000 میٹر سے بلند 10 چوٹیوں کو سر کرنے والی واحد پاکستانی خاتون ہیں۔نائلہ نے اپنے کیریئر کا آغاز 2021 میں گیشر برم ٹو کی سربراہی سے کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں