0

سلمان خان نے مجھے کہا یہی وقت ہے پیسہ بنالو! رندیپ ہدا

بالی ووڈ اداکار رندیپ ہڈا نے انکشاف کیا ہے کہ دبنگ خان نے انہیں اپنے کیریئر کے دوران پیسہ کمانے کا مشورہ دیا تھا۔رندیپ ہڈا اس وقت اپنی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم سواتنتریہ ویر ساورکر کی تشہیر میں مصروف ہیں۔رندیپ نے کہا کہ سلمان نے مجھے کہا کہ اگر میں اپنے کریئر میں کام کر کے پیسے نہیں کماتا تو مستقبل میں مجھے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔اداکار کا کہنا ہے کہ میں ان کے بہت کم مشوروں پر عمل کرتا ہوں لیکن وہ ہمیشہ مجھے اپنے دل سے بہترین مشورہ دیتے ہیں۔رندیپ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اگرچہ وہ ٹائیگر 3 اداکار کے مشورے سنتے ہیں، لیکن وہ اپنے مختلف ‘سوچ کے عمل’ کی وجہ سے اس پر عمل نہیں کرتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں