0

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے اپنی بیٹی کو کروڑوں کی مالکن بنا دیا

ممبئی: بالی ووڈ کے مقبول ترین جوڑے رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے اپنے 250 کروڑ سے زائد مالیت کے نئے بنگلے کا نام اپنی بیٹی کے نام پر رکھ دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کا نیا بنگلہ ممبئی کے پوش علاقے باندرہ میں زیر تعمیر ہے جس کی مالیت 250 کروڑ بھارتی روپے سے زائد ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی بیٹی کے نام سے منسوب یہ بنگلہ ممبئی کا سب سے مہنگا ‘سیلیبرٹی بنگلہ’ ہے جو بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ‘منت’ اور امیتابھ بچن کے بنگلے ‘جلسا’ کو پیچھے چھوڑتا ہے۔ بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رنبیر کپور کی والدہ نیتو کپور بھی اپنی پوتی کے بنگلے کی شریک مالک ہوں گی جب کہ عالیہ بھٹ، نیتو اور رنبیر کپور کو حال ہی میں ان کی بیٹی راہا کے زیر تعمیر بنگلے میں دیکھا گیا تھا۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی بیٹی راہا کپور 250 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے بنگلے کی مالک بننے کے بعد بالی ووڈ کی سب سے کم عمر ترین امیر ترین ’اسٹار کڈ‘ بن گئی ہیں۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے بھی باندرہ کے علاقے میں 60 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے چار فلیٹس ہیں، جب کہ نیتو کپور نے بھی حال ہی میں باندرہ کے علاقے میں 15 کروڑ روپے کی شاندار ملکیت کی تھی۔ مکان خریدا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں