0

اس وقت دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ عدم مساوات ہے، شہباز شریف نے بیان جاری کردیا

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اس وقت دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ عدم مساوات ہے۔ سعودی عرب میں اکنامک فورم کے تحت گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی نے منظر نامے کو تبدیل کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاربن کے اخراج میں پاکستان کا حصہ بہت کم ہے۔ علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر ڈاکٹر محمد سلیمان الجاسر سے بھی ملاقات کی۔ یہ ملاقات ان کے دورہ سعودی عرب کے موقع پر ہوئی جس میں پاکستان میں اسلامی ترقیاتی بینک کے جاری مختلف منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں