0

ایلیانا ڈی کروز نے خفیہ شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ الیانا ڈی کروز نے مائیکل ڈولن کے ساتھ اپنی خفیہ شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ الیانا ڈی کروز نے مائیکل ڈولن سے شادی کی تصدیق کرتے ہوئے اپنی نجی زندگی سے متعلق افواہوں کا خاتمہ کردیا۔ایک حالیہ انٹرویو میں اداکارہ نے ڈولن کے ساتھ اپنی زندگی اور زچگی پر بات کی۔واضح رہے کہ ایلیانا ڈی کروز نے اگست 2023 میں بیٹے کو جنم دیا تھا جس کا نام انہوں نے فونکس ڈولن رکھا تھا۔گزشتہ سال سے یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ ان کی شادی امریکہ میں مقیم مائیکل ڈولن سے ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں