0

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا رواں ماہ دورہ پاکستان کا امکان

اسلام آباد: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے رواں ماہ پاکستان کا دورہ کرنے کا امکان ہے۔ دورے کے دوران 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے جانے کی توقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے رواں ماہ پاکستان کا دورہ کرنے کا امکان ہے۔ جی ہاں ذرائع نے بتایا ہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان اپنے وفد کے ہمراہ پاکستان آئیں گے تاہم دورے کی تاریخوں کو حتمی شکل دینے پر کام جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 2019 کے بعد شہزادہ محمد بن سلمان کا یہ پہلا دوطرفہ دورہ ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کے دورے سے متعلق انتظامی امور کی نگرانی کا فیصلہ کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ وہ سعودی ولی عہد کے دورے تک بیرون ملک کہیں نہیں جائیں گے۔ سعودی مہمان کی آمدذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دورے میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے متعلق یادداشتوں پر دستخط متوقع ہیں۔سعودی شہزادے کے دورے کی حتمی تاریخ کا فیصلہ رواں ہفتے کیا جائے گا۔یاد رہے کہ سعودی تجارتی وفد باہمی سرمایہ کاری میں تعاون کے لیے گزشتہ روز پاکستان پہنچا تھا۔ اسلام آباد پہنچنے پر وفاقی وزیر مصدق ملک اور جام کمال نے 50 رکنی وفد کا استقبال کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں