0

زارا نور عباس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

لاہور: پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ زارا نور جو حال ہی میں ایک خوبصورت اور پیاری بیٹی کی ماں بنی ہیں ان کی خوشی کی کوئی انتہا نہیں رہی۔انہوں نے اپنی بیٹی کی پیدائش کی خوشی میں ایک ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کی جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔حال ہی میں زارا نور عباس اور اسد صدیقی نے اپنی بیٹی کی پیدائش پر ‘ویلکم جشن نور جہاں’ کی تقریب میں جشن منایا جس میں اداکارہ زارا نور عباس نے بھی ڈانس کیا۔مذکورہ ویڈیو میں زارا نور عباس ایک مشہور بھارتی گانے کی دھن پر رقص کر رہی ہیں جسے اس موقع پر موجود مہمانوں نے خوب سراہا۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 27 مارچ کو زارا نور عباس اور اسد صدیقی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بیٹی کی پیدائش سے آگاہ کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں