0

عاصم اظہر کی انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ سامنے آگئی

پاکستانی میوزک انڈسٹری سے وابستہ معروف گلوکار و اداکار عاصم اظہر نے بڑی خبر سنا دی، وہ سرپرائز جس سے ان کے مداح بے چین تھے، بالآخر سامنے آ ہی گیا۔ عاصم اظہر نے اپنی پہلی البم ریلیز کرنے کا اعلان کر دیا۔یاد رہے کہ عاصم اظہر نے گزشتہ دنوں اپنے مداحوں سے سوال کیا تھا کہ انہوں نے ان کا پہلا گانا اور کس عمر میں سنا؟گلوکار نے بعد میں فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے اکاؤنٹ سے تمام پوسٹس اور فالوز کو ڈیلیٹ کردیا اور کہا کہ خود کو ڈھونڈنے کے لیے پہلے خود کو کھونا ہوگا۔تاہم اب وہ گھڑی آ گئی جس کا سب کو بے صبری سے انتظار تھا۔ عاصم اظہر نے اپنے تمام انسٹاگرام ڈیلیٹ کرنے اور فالو کرنے کی وجہ بتا دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں