0

میٹ گالہ 2024: عالیہ بھٹ اور ایشا امبانی کے لُک کے چرچے

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ عالیہ بھٹ اور ایشیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کی اکلوتی بیٹی ایشا امبانی رواں برس امریکا میں سجنے والے میٹ گالا 2024 کے ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوئیں اور سوشل میڈیا پر ان کے لُکس کے چرچے ہونے لگے۔میٹ گالا ہر سال مئی کے پہلے پیر کو امریکہ کے شہر نیویارک میں میٹروپولیٹن میوزیم آف آرٹس کاسٹیوم انسٹی ٹیوٹ میں منعقد ہوتا ہے اور اس میں دنیا بھر سے مشہور فلمی ستارے اور ماڈلز شرکت کرتے ہیں۔اس سال ہندوستان سے عالیہ بھٹ اور ایشا امبانی نے پھلوں سے مزین ملبوسات میں شرکت کی۔ اس سال کے میٹ گالا 2024 کا تھیم ‘گارڈن آف ٹائم’ ہے۔بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ نے میٹ گالا 2024 میں معروف ڈیزائنر سبیاساچی کی 9 گز کی ساڑھی میں شرکت کی، جس میں خوبصورت ہاتھ کی کڑھائی والے پھول تھے۔ تاہم عالیہ کی ساڑھی کے 23 فٹ لمبے پلو نے سب کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کی روایتی لیکن دیدہ زیب ساڑھی کو 1965 کے اس عالمی فیشن ایونٹ میں تقریباً 163 کاریگروں نے تیار کیا۔دوسری جانب بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کی اکلوتی بیٹی ایشا امبانی فیشن ڈیزائنر راہول مشرا کی جوڑی میں نظر آئیں۔اس سال کے گارڈن آف ٹائم تھیم کو مدنظر رکھتے ہوئے، ایشا امبانی نے راہول مشرا کے ہاتھ سے کڑھائی والے ساڑھی گاؤن کا انتخاب کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں