0

امریکی حسینہ مِس یو ایس اے کے ٹائٹل سے دستبردار

مس یو ایس اے 2023 کا ٹائٹل جیتنے والی نویلیا ووئگٹ نے اچانک اپنا ٹائٹل چھوڑ دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 24 سالہ نویلیا ووئگٹ کو گزشتہ سال مس یو ایس اے کا خطاب دیا گیا تھا۔امریکی ماڈل نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ مجھے احساس ہے کہ یہ فیصلہ بہت سے لوگوں کے لیے حیران کن ہو سکتا ہے، اپنی جسمانی اور ذہنی صحت سے کبھی سمجھوتہ نہ کریں، ہماری صحت ہماری دولت ہے۔نویلیا ووئگٹ نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ‘مس یو ایس اے کے طور پر میرا سفر بامعنی رہا، افسوس کے ساتھ یہ ہے کہ میں نے مس ​​یو ایس اے 2023 کے ٹائٹل سے استعفیٰ دینے کا انتہائی مشکل فیصلہ کیا ہے۔’

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں