0

عام انتخابات میں دھاندلی کے الزامات :الیکشن کمیشن کا انکوائری رپورٹ پبلک کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے کمشنر راولپنڈی کی جانب سے عام انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کی انکوائری رپورٹ پبلک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسے کمیشن کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا اس سے قبل الیکشن کمیشن انکوائری رپورٹ کی سفارشات پر عمل کرے گا۔الیکشن کمیشن کے مطابق رپورٹ میں ضلعی اور ریٹرننگ افسران کے بیانات شامل ہیں، کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ نے کمیٹی کو تحریری بیان جمع کرایا تھا۔واضح رہے کہ سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے انتخابات میں سنگین بے ضابطگیوں کا الزام لگاتے ہوئے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں