0

پریتی زنٹا کو سلمان کے ساتھ اپنی کونسی فلم سب سے زیادہ پسندید ہے؟

بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے پیر کے روز اپنے مداحوں کے ساتھ ایک بحث کا سیشن کیا۔اس دوران مداحوں نے بھی ڈھیروں سوالات کئے۔ بہت سے لوگوں نے ان سے پوچھا کہ ان کا سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کا کوئی منصوبہ ہے اور ہم آپ کو سلمان بھائی کے ساتھ دوبارہ دیکھنا چاہتے ہیں، کیا یہ ممکن ہے؟49 سالہ اداکارہ نے کہا کہ اگر اچھا سکرپٹ ہو تو سب کچھ ممکن ہے۔اس موقع پر ان سے پوچھا گیا کہ سلمان خان کے ساتھ ان کی پسندیدہ فلم کون سی تھی؟ اس پر پریتی نے 2001 کی فلم چوری چوری چپکے چپکے کو اپنا پسندیدہ قرار دیا۔جہاں تک کام کا تعلق ہے، پریتی اس وقت ہدایت کار راجکمار سنتوشی کی فلم لاہور 1947 کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ان کے ساتھی اداکار سنی دیول شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں