0

ماورا حسین اپنی بھانجی کو کس نام سے پکارتی ہیں؟

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورا حسین نے بتایا ہے کہ وہ بھانجی جہاں آرا کو کس نام سے پکارتی ہیں۔اداکارہ ماورا حسین نے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنی ننھی بھانجی جہاں آرا کے بارے میں اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خالہ ہونا دنیا کا بہترین احساس ہے، میں نے پہلے کبھی ایسا محسوس نہیں کیا، یہ ایک زبردست اور جذباتی احساس تھا۔ماورا کہتی ہیں کہ جب میں نے پہلی بار جہاں آرا کو گود میں اٹھایا تو میں دیکھتی ہی رہ گئی۔اداکارہ نے کہا کہ میں نے آرا کو دیکھا اور عروہ کو بتایا کہ آرا ہماری تیسری گرل فرینڈ ہے۔ماورا نے کہا کہ وہ اپنی بھانجی کو پیار سے ‘آرو پارو’ کہتی ہیں اور آرا اپنی خوشی سے جو کچھ کہنا چاہیں گی وہ ان کی مرضی ہوگی، وہ ہماری زندگی میں اس سے زیادہ خوشیاں لے کر آئی ہیں جتنا ہم نے سوچا بھی نہیں تھا۔ کہ شاید ہم اس قابل بھی نہیں تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں