0

وفاقی حکومت کا 9 مئی کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے 9 مئی کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے کل خصوصی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے 9 مئی کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک خصوصی تقریب کل جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں منعقد کیا جائے گا، وزیراعظم شہباز شریف جناح کنونشن سینٹر میں ہونے والی تقریب میں شرکت کریں گے۔تقریب میں آرمی چیف اور عسکری قیادت کی شرکت کا بھی امکان ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف تقریب میں شہداء کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تقریب کا انعقاد وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر کیا جا رہا ہے، شہداء کی یاد میں ہونے والی عظیم الشان تقریب میں شہداء کے اہل خانہ بھی شرکت کریں گے۔ جس میں پاک فوج، پولیس، سیکیورٹی ادارے اور دہشت گردی سے لڑنے والے شہداء کے اہل خانہ شرکت کریں گے جب کہ وفاقی کابینہ اور اراکین پارلیمنٹ بھی شرکت کریں گے۔9 مئی کو وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس بھی ہوگا، کابینہ 9 مئی سے متعلق حکومتی پالیسی کی منظوری دے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم 9 مئی کے واقعے پر وفاقی کابینہ کے فورم سے خصوصی پیغام دیں گے جب کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 9 مئی کے واقعے کی مذمت کی جائے گی۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 9 مئی کو یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا اور 9 مئی کو پارلیمنٹ کی بالادستی اور جمہوری رویوں کے فروغ پر زور دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں