0

لاہور میں وکلا پر پولیس تشدد اور گرفتاریاں، سپریم کورٹ بار کا کل ہڑتال کا اعلان

سپریم کورٹ بار نے اہور میں احتجاج کرنے والے وکلاء پر پولیس کے لاٹھی چارج، شیلنگ اور گرفتاریوں کے خلاف کل ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے لاہور کی ماڈل ٹاؤن کورٹ میں سول کورٹس کی منتقلی کے خلاف لاہور ہائی کورٹ کے باہر وکلا کی پولیس کے لاٹھی چارج اور شلنگ اور گرفتاریوں کے خلاف شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ سپریم کورٹ بار کے وکلاء نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے معاملے کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔وائس چیئرمین سپریم کورٹ بار کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر قانون نذیر تارڑ سے فون پر بات ہوئی ہے، وہ کہتے ہیں کہ وکلا کے ساتھ کھڑے ہیں اور اگر استعفیٰ دینا پڑا تو بھی کریں گے۔صدر سپریم کورٹ بار شہزاد شوکت نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان کو درخواست دی ہے لیکن ان کا موقف ہے کہ سپریم کورٹ ہائی کورٹ کے معاملات میں مداخلت نہیں کرے گی۔اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہم لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے فیصلوں کی حمایت کرتے ہیں اور صدر ہائی کورٹ بار اسٹیٹ علی آزاد نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ بار وکلاء برادری کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں