0

کترینہ کیساتھ فلم کی پیشکش: ابرار الحق اتنی لمبی نہ چھوڑیں، مشی خان

کراچی: اداکارہ مشی خان نے ابرارالحق کے کترینہ کیف کے ساتھ فلم کی پیشکش ملنے کے دعوے کو مضحکہ خیز قرار دے دیا۔اداکارہ مشی خان نے سوشل میڈیا پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آئے روز ایسی مزیدار خبریں سننے کو ملتی ہیں کہ ہنسنا ہے یا رونا نہیں آتا۔مشی خان نے کہا کہ میں نے ابھی ایک خبر سنی ہے کہ ابرار الحق کو کترینہ کیف کے ساتھ فلم کی پیشکش ہوئی اور انہوں نے انکار کر دیا۔مشی خان نے کہا پارٹی ( تحریک انصاف) چھوڑںے کے بعد ابرار الحق اور کچھ لوگوں کے دماغوں میں ہلچل مچی ہوئی ہے۔مشی خان نے مزید کہا کہ بڑے مزے کا ملک ہے ہمارا جہاں روز مزے مزے کی خبریں سننے کو ملتی ہیں، کوئی یونیفارم پہن رہا ہے تو کوئی کچھ کررہا ہے۔واضح رہے کہ پاکستانی میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار ابرارالحق نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ کے دوران انکشاف کیا تھا کہ اُنہیں ماضی میں بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کے ساتھ فلم کی پیشکش ہوئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں