0

‘تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ’ کا روشن سنگھ سوڈھی لاپتہ، شکایت درج

نئی دہلی: مشہور بھارتی ڈرامے ‘تارک مہتا کا الٹا چشمہ’ میں روشن سنگھ سوڈھی کے کردار سے شہرت پانے والے گروچرن سنگھ لاپتہ ہوگئے، ان کے والد نے پولیس میں شکایت درج کرادی۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار گروچرن سنگھ رواں ماہ 22 اپریل سے لاپتہ ہیں۔ اس کے والد نے نئی دہلی کے پالم ایریا پولیس اسٹیشن میں گمشدگی کی شکایت درج کرائی ہے۔ہرجیت سنگھ نے کہا کہ ایس ایچ او نے انہیں ذاتی طور پر فون کیا اور یقین دلایا کہ وہ جلد ہی ان کے بیٹے اور اداکار گروچرن سنگھ کو تلاش کر لیں گے۔گروچرن سنگھ کے والد کے مطابق دہلی پولیس کے اہلکار ان کے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں اور واقعے کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔اداکار کے والد نے اپنے بیٹے کی واپسی کے لیے دعا کی، انہوں نے مزید کہا کہ انہیں امید ہے کہ ان کا بیٹا جہاں بھی ہے ٹھیک ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں