0

اللّٰہ نے مریم نواز کو بہت حسین بنایا ہے، کیمرہ ان کی خوبصورتی کیساتھ انصاف نہیں کرتا: نور بخاری اور کیا کچھ کہہ دیا ؟جانیں

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی پولیس کی وردی میں ملبوس تصاویر سوشل میڈیا پر آنے والی تھیں کہ ہر طرف ان کی خوبصورتی کے چرچے ہو رہے ہیں۔پاکستان کی معروف خواتین شخصیات بھی مریم نواز شریف کی خوبصورتی کی تعریف کرنے پر مجبور ہیں۔معروف میزبان مدیحہ نقوی نے مریم نواز شریف کی تصاویر دیکھنے کے بعد اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی سٹوری پر لکھا کہ ’آپ سوچ سکتے ہیں کہ آپ میرے بارے میں کیا چاہتے ہیں، لیکن میں نے اتنا پیارا وزیراعلیٰ کبھی نہیں دیکھا‘۔مریم نواز کی تصاویر کی طرح مدیحہ نقوی کا تبصرہ بھی وائرل ہوا اور سوشل میڈیا پیجز پر شیئر کیا گیا۔ اسی پوسٹ پر سابق اداکارہ نور بخاری نے بھی اپنی رائے کا اظہار کیا۔ نور بخاری نے کمنٹ باکس میں لکھا کہ ‘مریم نواز شریف۔ وہ حقیقی زندگی میں بہت خوبصورت ہیں، کیمرہ ان کی خوبصورتی کے ساتھ انصاف نہیں کرتا، اللہ نے مریم نواز کو بہت خوبصورت بنایا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں پولیس کی وردی پہن کر شرکت کی۔مریم نواز کے خلاف درخواست وقار علی نامی شہری نے دائر کی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ کوئی شخص کسی ادارے کی وردی نہیں پہن سکتا۔درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت مریم نواز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔عدالت نے درخواست گزار سے تھانے کے فرنٹ ڈیسک کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 29 اپریل تک ملتوی کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں