0

عدالت نےپرویز الہٰی کو ان کی مرضی کے مطابق طبی سہولتیں فراہم کرنے کا حکم دے دیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو ان کی خواہش کے مطابق طبی سہولیات فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے پرویز الٰہی کو اسپتال منتقل کرنے یا گھر کو سب جیل قرار دینے کی درخواست منظور کرلی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ پرویز الٰہی کی عمر 78 سال ہے، علاج سے متعلق معاملہ بھی دیکھیں۔عدالت نے کہا کہ وزارت داخلہ 15 روز میں پرویز الٰہی کی نظر بندی کا طریقہ کار مکمل کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں