0

آج اور کل کہاں کہاں بارش ہوسکتی ہے؟ اہم پیشگوئی کردی گئی

محکمہ موسمیات نے آج اور کل ملک کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے جب کہ بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے، اس کے علاوہ ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی پیدا ہوگیا ہے۔محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا، پنجاب، اسلام آباد، راولپنڈی، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے جب کہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہوسکتی ہے۔موسلا دھار بارش کے باعث بالائی خیبرپختونخوا، مری، گلات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، کشمیر، پنجاب، شمالی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق کل اسلام آباد، راولپنڈی، خیبرپختونخوا، پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش ہوگی۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، شمالی اضلاع میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ، قلات میں 8، زیارت میں 6 اور چمن میں 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔اس کے علاوہ ژوب میں 13 ڈگری، سبی میں 25 ڈگری، تربت میں 26، نوکنڈی میں 20، جیونی میں 27 اور گوادر میں 29 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات نے کل تک خیبرپختونخوا میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں