0

صنم سعید نے مختلف ممالک کے انداز میں انگریزی بول کر مداحوں کو حیران کردیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صنم سعید نے مختلف ممالک کے انداز اور لہجے میں انگریزی بول کر اپنے مداحوں کو حیران کردیا۔ صنم سعید کے انٹرویو کا ویڈیو کلپ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہو رہا ہے جس میں شو کی میزبان سونیا رحمان ایک سیگمنٹ کے دوران اداکارہ کو دنیا کے کچھ ممالک کے نام بتا رہی ہیں۔ شو کی میزبان صنم سعید کو ٹاسک دیتی ہیں کہ آپ کو انگریزی زبان بالکل اسی انداز اور لہجے میں بولنی ہوگی جس طرح کہ ممالک میں انگریزی زبان بولی جاتی ہے۔ صنم سعید میزبان سے ٹاسک وصول کرنے پر۔صنم سعید نے آسٹریلیا، برطانیہ، امریکہ، روس اور ہندوستان کے لوگوں کے لہجے کو اپناتے ہوئے انگریزی زبان کو بڑے اچھے انداز میں بولا۔ اسی دوران جب صنم سعید نے جرمنی اور جنوبی افریقہ کے لوگوں کے انداز میں انگریزی بولنا شروع کی تو انہیں مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں