0

سارہ علی خان نے سیاست میں آنے کا اشارہ دے دیا

ممبئی: بالی ووڈ اسٹار سارہ علی خان نے سیاسی میدان میں اترنے کا عندیہ دے دیا۔اداکارہ کی دو فلمیں ‘مرڈر مبارک اور ‘اے وطن میرے وطن’ حال ہی میں او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہوئی ہیں۔ایک حالیہ انٹرویو میں جب ان سے سیاسی میدان میں اترنے کے لیے کہا گیا تو انھوں نے کہا کہ یہ ممکن ہے۔سارہ علی خان اس سے قبل ایک انٹرویو میں سیاسی میدان میں آنے کی خواہش کا اظہار کر چکی ہیں۔واضح رہے کہ سارہ علی خان نے کولمبیا یونیورسٹی سے پولیٹیکل سائنس میں ڈگری حاصل کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں