0

پی ڈی ایم ٹو کے تجربے سے شریف فیملی کی معیشت ٹھیک ہوگی، علی امین کےبیان سے ن لیگیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم ٹو کے تجربے سے ملک نہیں شریف خاندان کی معیشت بہتر ہوگی۔اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالتوں میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف آڈیو لیکس کیس کی سماعت ہوئی۔وزیراعلیٰ عدالت میں پیش ہوئے جس کے بعد سیشن عدالت نے علی امین گنڈا پور کو پیش ہونے کی اجازت دے دی۔وکیل کے مطابق فرد جرم آج داخل کی جانی تھی تاہم عدالت نے فرد جرم 25 مئی تک ملتوی کر دی۔عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ پی ڈی ایم ٹو کا تجربہ کامیاب نہیں ہو گا، شریف خاندان کی معیشت ٹھیک ہو جائے گی لیکن پاکستان کی معیشت نہیں سنبھل سکے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں