0

لاہور ہائیکورٹ کے باہر شدید ہنگامہ آرائی: پولیس کا وکلا پر لاٹھی چارج اور شیلنگ

سول عدالتوں کی تقسیم اور دہشت گردی کے مقدمات کے خلاف لاہور ہائیکورٹ کے باہر وکلاء کا احتجاج ہنگامہ آرائی میں تبدیل ہو گیا۔وکلا کی جانب سے احتجاج جاری تھا کہ اس دوران پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی جس کے بعد ہنگامہ آرائی کا سلسلہ شروع ہوگیا۔پولیس نے وکلاء پر لاٹھی چارج کیا اور انہیں منتشر کرنے کے لیے شیلنگ کی۔ علاوہ ازیں پولیس ترجمان کے مطابق پولیس نے احتجاجی مظاہرے میں شریک وکیل کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس نے لاہور ہائی کورٹ کے مین گیٹ جانے والی سڑک کو رکاوٹیں لگا کر بند کر دیا۔ واضح رہے کہ وکلا سول عدالتوں کی تقسیم اور دہشت گردی کے مقدمات کے خلاف گزشتہ چند روز سے احتجاج کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں