0

بھارت کیساتھ دوستی کروانے کا ٹاسک کسی شخصیت کو نہیں دیا گیا : اسحاق ڈار نے حیران بات کہہ دی

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے وزیراعظم کی جانب سے پاکستان اور بھارت کی دوستی کے حوالے سے ٹاسک دیئے جانے کی خبروں کی تردید کردی۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ میں نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے پاکستان اور بھارت کے درمیان دوستی کا ٹاسک دینے کی خبروں کی تردید کی۔ بھارت سے دوستی کا کام کسی شخص کو نہیں دیا گیا۔نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ اگر ایسا ہوا تو کابینہ اس پر فیصلہ کرے گی، ابھی تک ایسا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں ہونے والی ملاقاتیں بہت کامیاب رہیں، سعودی وزیر سرمایہ کاری کی سربراہی میں وفد پاکستان آیا۔ امید ہے کہ سعودی ولی عہد مئی میں پاکستان آئیں گے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ وہ آزادی اظہار پر یقین رکھتے ہیں لیکن آزادی اظہار جس میں ریاست اور فوج پر حملہ کیا جائے مناسب نہیں۔اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ میں نے گندم کی درآمد کی کوئی سمری منظور نہیں کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں