0

بارشوں کی پیشگوئی ،وزیر اعلیٰ پنجاب کی حفاظتی انتظامات کرنے کی ہدایت

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب بھر میں 29 اپریل تک طوفانی بارشوں کے امکان پر احتیاطی اور انتظامی اقدامات کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور ایم ڈی واسا کو نکاسی آب کے لیے متحرک رہنے کا حکم دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ افسران تمام شفٹ فیلڈز میں موجود رہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ انتظامیہ اور مکین متحرک ہوں، نکاسی آب کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ لاہور اور دیگر شہروں میں ٹریفک رواں دواں رکھنے کے لیے بھی تمام ضروری اقدامات کیے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں